اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بدھ کو جیو نیوز کے سینئر اینکر اور کالم نگار سلیم صافی کے گھر گئے اورانکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ، شہباز شریف کچھ دیر سلیم صافی کے ساتھ رہے ، انکے بھائیوں سے بھی ملاقات کی اور والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔