کراچی کے علاقے صدر میں پولیس تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران قانونی طور پر کے ایم سی کی اجازت سے لگائے گئے اخبار فروشوں کے 4 اسٹال بھی اپنے ہمراہ لے گئی۔
اخبار فروشوں کے مطابق آپریشن کے بہانے پولیس ان کے 4 اسٹال لے گئی ہے جبکہ وہ کے ایم سی کی اجازت سے اسٹال لگارہے ہیں جس کا باقاعدہ کرایہ بھی کے ایم سی کو دے رہے ہیں۔
کے ایم سی نے اخبار کے اسٹال لگانے کے لئے 40سال سےاخبار فروشوں کو یہ جگہ کرائے پر دی ہوئی ہے، ہمارے اسٹالوں کو متعلقہ پریڈی تھانے کے بجائے پتہ نہیں کہاں منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی پریڈی وقار جدون نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم نے اپنے علاقے میں اخبار فروشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی نہ ہی کسی اسٹال کو ہٹایا۔
صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی اطلاع کسی اور ادارے نے بھی نہیں دی۔