• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ: مبینہ پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق

جھنگ میں مبینہ پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی ، لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے سامنے احتجاجاً اسپتال کا ایمرجنسی گیٹ بند کر دیا، ڈی پی او نے انکوائری کمیٹی قائم کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

تھانہ موچی والا پولیس نے پستول رکھنے کےالزام میں نواحی گاؤں چک نمبر 166 میں ایک مکان پر گزشتہ رات چھاپا مارا۔

غلام حیدر کاالزام ہےکہ پولیس نےبیوی ،بچوں اور اُسے تشدد کانشانہ بنایا، تشدد سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہلاکت چھاپے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

ڈی پی او سرفراز ورک نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔


تازہ ترین