سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ایوی ایشن رائٹر اور صحافی پشپندر سنگھ چوپڑا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پشپندرسنگھ چوپڑا کی 3 مئی کو دہلی میں 77 سال کی عمر میں کورونا سے موت واقع ہوئی، پشپندر سنگھ پاک فضائیہ کے بہت بڑے مداح تھے۔
ترجمان کے مطابق انہوں نے1991 میں راوی رائکے اور پیٹراسٹینمین کے ہمراہ پاک فضائیہ کتاب تحریر کی،2000 میں انہوں نے پاک فضائیہ کے مہمان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا۔