• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 4 روز گرمی کی شدت زائد رہنے کا امکان

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کاکہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین سے چار روز گرمی کی شدت زائد رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئند چند روز کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ہواؤں کارخ بدلنے اور نمی بڑھنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں مئی کے مہینے کے دوران معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی میں بارشوں کے دوسلسلے آئیں گے جبکہ مئی کے مہینے کے دوران وسطی پنجاب میں معمول کے مطابق یا زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ مئی میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آئیں گی۔


تازہ ترین