• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سفیروں کےخلاف بے احتیاط گفتگو سن کر دکھ ہوا، شہباز شریف


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سفیروں کےخلاف بےاحتیاطی پر مبنی گفتگو سن کر دکھ ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے سفارتکار مشکل حالات میں کٹھن چیلنجز کے تحت کام کررہے ہیں، وزیراعظم سفراء کی حوصلہ افزائی کے بجائے ان کی تضحیک نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سفیروں کے خلاف زہریلی گفتگو بلاجواز اور غیرضروری تھی۔

تازہ ترین