• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن، شاپنگ مال میں سنار کی دکان سے چوری کا ڈراپ سین

کلفٹن، شاپنگ مال میں سنار کی دکان سے چوری کا ڈراپ سین


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کلفٹن میں سنار کی دکان میں نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا،اپنی ہی دکان میں چوری کا ڈرامہ رچانے والے دکان مالک کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق تین روز قبل تھانہ کلفٹن میں سنار کی دکان کے مالک محمد آصف میمن نے مقدمہ درج کروایا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ نامعلوم ملزمان گلف شاپنگ مال میں واقع اسکی دکان کے تالے کاٹ کر کروڑوں روپے مالیت کا دس کلو سونا لے کر فرار ہو گئے ہیں۔سائوتھ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزم کے بیان اور موقع سے ملنے والے شواہد میں واضح فرق تھا جس پر پولیس نے دکان کے مالک سے تفتیش شروع کی اور اسکی نشاندہی پر آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع تجارتی مرکز پر چھاپہ مار کر 3 کلو سونا برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مدعی آصف اپنے ساتھی وسیم سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزم آصف نے خود اپنی دکان سے سونا غائب کرکے نقب زنی کا ڈرامہ رچایا تھا،ملزم نے دکان سے تین کلو سونا غائب کیا تھا جبکہ ایف آئی آر میں دس کلو لکھوایا تھا۔

تازہ ترین