• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم کو دورے کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ خطے کی صورت حال میں یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ناموس رسالت پر پوری مسلم دنیا اکٹھے ہوکر آواز بلند کرے۔

 مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل ہونے پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا۔ اعلامیہ سازش اور پروپیگنڈا کرنیوالوں کے اوپر پانی ڈال کرجائے گا۔

تازہ ترین