کراچی (نیوزڈیسک )سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی 7ʼ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ دہری شہریت رکھنے والے قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔ جی سیون نے ایران سے کہا ہے کہ وہ ان تمام قیدیوں کو رہا کرے جو دہری شہریت رکھتے ہیں اور انہیں ظالمانہ طریقےسے حراست میں لیا گیا ہے۔ گروپ نے چین سے اپنی معاشی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ رکن ممالک میں معاشی لچک کو بہتر بنانے کے لیے کام کرے گا تاکہ من مانی اور زبردستی معاشی طریقوں اور پالیسیوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔