• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پنجاب کی 11 تحصیلوں میں10 ہزار سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بینکوں میں وزیر اعظم ہائوسنگ سکیم کے تحت 52 ارب روپے کے حصول کی درخواستیں آچکی ہیں اور 12 ارب جاری ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو حضرات تنقید کرتے تھے کہ تحریک انصاف کے وعدے محض انتخابی وعدے تھے، ان پر واضح ہو چکا ہے کہ نئے پاکستان کی جانب جو سفر شروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے۔ اس سفر میں اب مشکلات کم ہوتی جائیں گی۔

تازہ ترین