• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی روڈ پر رش، علاقہ راجہ بازار بن کر رہ گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آٹھ ہائوسنگ سو سائٹیوں کواسلام آباد ایکسپر یس ہائی وے سے ملانے والی پی ڈبلیو ڈی روڈ ’’راجہ بازار‘‘بن کر رہ گئی ہےجہاں پارکنگ ایریا نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بد انتظامی کی وجہ سے رہائشی سڑک کو اسلام آباد کا سب سے بڑا کاروباری مرکزبنا کر رکھ دیا گیا ہے ۔مقامی پولیس سڑک پر رکاوٹیں ختم کر نا اپنا فرض نہیںسمجھتی جبکہ ٹریفک پولیس بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی جس کی وجہ سے میڈیا ٹائون ،ڈاکٹرز ٹائون ،پولیس فاؤنڈیشن، پاکستان ٹائون،کورنگ ٹائون، بحریہ ٹائون اور پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی آتے جاتےصبح شام ٹریفک کے عذاب سے گزرتے ہیں۔
تازہ ترین