• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرف صحرائی ،طبی سہولیات نہ ملنے پر شہادت انسانی حقوق کی پامالی ہے ،سینیٹر مشتاق

پشاور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی خیبر بختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے ممتاز کشمیری رہنماء تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین اشرف صحرائی کی بھارتی قید میں طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے شہادت پر شدید افسوس، غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور ظلم و ستم کا بازار گرم رکھا ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد کشمیر کی اکثر سیاسی قیادت جیلوں میں بند ہے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی وباء کے پھیلاؤ کی وجہ سے اکثریت قیادت کو جیل میں حفاظتی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے جن سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان کی حکومت ، کشمیر كميٹی اور وزارت خارجہ نے شرم ناک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز المرکز الاسلامی پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اُنہوں نے حکومت پاکستان کی خارجہ و کشمیر پالیسی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارت ریاستی جبر کی بنیاد پر وہاں کے عوام کی نسل کشی کر رہا ہے۔ دوسری طرف ہمارے حکمران بھارت سے دوستی بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کے حکومت پاکستان کشمیری سیاسی قیدیوں کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں اُٹھائے۔ انہوں نے اس موقع پر وزارت خارجہ کی خاموشی کو افسوسناک اور باعث شرم قرار دیا۔
تازہ ترین