• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر میں ملائشیا نے پاکستان سمیت دیگر 2 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بنگلا دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں پر بھی سفری پابندی عائد ہوگی اور ان ممالک کے شہریوں کی ملائشیا داخلے پر پابندی ہوگی۔

ملائشین ڈی جی امیگریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 مئی سے ہوگا۔

پابندی کے باعث قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز کو ملائشیا جانے سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے ملائشیا کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرتی ہے۔

تازہ ترین