• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں تجارت بڑھانے کے لیے امریکا اور پاکستان نے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پاکستان اور ازبکستان اقوام متحدہ کے کثیر الجہتی راہداری نظام کو استعمال کریں گے۔

پاکستان اور ازبکستان پہلی شپمنٹ کیلئے ٹی سی ایس کا استعمال کریں گے۔

ترسیل سینٹرل ایشیاء تک بین الاقوامی راہداری کے راستوں کی جانچ کرے گی۔

افغانستان کے راستے تاشقند کے لیے آزمائشی شپمنٹ 28 اپریل کو کراچی روانہ ہوئی۔

کراچی کابل ترمیز تجارتی راہداری سے شپمنٹ 3 مئی کو تاشقند پہنچی۔

تاشقند پہنچنے والی پہلی کامیاب پائلٹ شپمنٹ سے تاجروں اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز میں اعتماد پیدا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید