وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے رمضان کے بعد عید کے لیے بھی کورونا ایس او پیز کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کہیں بھی عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی سیاست دان اپنے ڈیرے پر عید ملن نہیں کرسکے گا، کورونا وائرس کے باعث روایتی عید ملن پارٹیاں ہوں گی نہ روایتی جھپیاں ڈالی جائیں گی۔