• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ کے بقیہ میچز کیلئے عرب امارات پی سی بی کی پہلی ترجیح

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے سپر لیگ 6 کے بقیہ 20 میچز کے لیے پہلی ترجیح متحدہ عرب امارات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پی سی بی اور سپر لیگ فرنچائزز کے ساتھ ورچوئل اجلاس کے بعد کیا۔ قبل ازیں کرکٹ بورڈ حکام اور فرنچائز مالکان کے ورچوئل اجلاس ہوا جس کے بعد یہ اتفاق رائے سامنے آرہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل چھ کے ملتوی شدہ میچوں کا پاکستان میں انعقاد نہیں ہوسکے گا۔ باہمی مشاورت کے بعد پی سی بی نے پی امارات کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہو ئے کیسز اور متوقع لاک ڈاؤن کی وجہ سے میچز کے کراچی میں انعقاد کا امکان کم ہے ۔ امارات کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی خط لکھا جا چکا ہے۔ پی سی بی پلیئنگ اور ٹریننگ سہولیات، ہوٹل کی بکنگ، گراؤنڈ پہنچنے کیلئے ٹرانسپورٹ اور ویزوں کے حوالے سے بھی ای سی بی سے مکمل رابطے میں رہے گا۔ امکان ہے کہ چند روز میں اس متعلق حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین