• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین الیکشن، رضا ربانی نے سینیٹ رولز میں ترامیم جمع کرادیں

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق سینیٹ رولز میں ترامیم جمع کرا دی گئیں، اعتراضات سننے کیلئے تین سابق چیئرمین سینیٹ کی کمیٹی قائم کرنیکی تجویزدی گئی ہے، ترمیم کے مطابق پولنگ سے پہلے ایجنٹ یا امیدوار پولنگ بوتھ کا معائنہ کر سکتے ہیں، پریذائیڈنگ افسر کے پاس اپیل دائر کی جا سکے گی، اعتراضات سننے کیلئے تین سابق چیئرمینوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائیگی جو اکثریت کیساتھ فیصلہ سنائیگی، مجوزہ ترمیم کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے پہلے اجلاس کی صدارت سبکدوش چیئرمین یا صدر کا نامزد شخص کریگا،سینیٹ سیکرٹریٹ ووٹر لسٹ پریذائیڈنگ افسر یا کسی بھی ممبر کو دیگا جو درخواست دے، بیلٹ پیپر پر نشان لگانے کا طریقہ بھی رولز میں شامل ہو گا، غلطی سے بیلٹ پیپر خراب ہونے پر پریذایڈنگ افسر نیا بیلٹ پیپر جاری کرے گا۔ رولز میں درج ہو گا کہ کیسے بیلٹ پیپر غلط قرار دیا جائے گا،پریذایڈنگ افسر کے پاس اپیل دائر کی جا سکے گی، اعتراضات سننے کےلیے تین سابق چئیرمین سینیٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی۔ تین سابق چیئرمین سینیٹ کی کمیٹی اکثریت کے ساتھ فیصلہ سنائے گی۔ رضا ربانی نے کہا کہ مجوزہ رولز کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن متنازع ہوا،پارلیمنٹ اپنے تنازعات خود حل کرے۔

تازہ ترین