• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی پی او میں پنشنرز کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘ ترجمان

راولپنڈی (جنگ نیوز) پاکستان پوسٹ شمالی پنجاب سرکل کے ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی جی پی او میں پنشنرز کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز رش کے باعث بھگدڑ مچنے کے واقعہ کے حوالے سے کہا کہ اٹک جی پی او میں دو روزہ تعطیل کے بعد جب گیٹ پر پنشنرز کا غیرمعمولی رش جمع ہو گیا۔ اس دوران گیٹ کھلنے پر پنشنرز نے جلد بازی اور دھکم پیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اندر داخل کرنے کی کوشش کی جس پر انتظامیہ نے ایس او پیز کی پابندی کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کی جس سے صورتحال بہتر اور معمول پر آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اٹک سمیت تمام مقامات پر پنشن کی ادائیگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ دریں اثناء پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب سرکل عبدالشکور نے ہر ماہ کی ابتدائی تاریخوں میں ڈاکخانوں میں غیر معمولی رش اور اٹک جی پی او میں پنشنرز کی جانب سے جلدی کی کوشش میں دھکم پیل کئے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ پنشنرز کو رش کے دوران بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین