• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کاآخری عشرہ رحمت موسم کی آخری بہار ہے،ڈاکٹرعبدالغفور راشد

لاہور(وقائع نگار خصوصی)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ رمضان کا آخری عشرہ پر رحمت موسم کی آخری بہار ہے۔ اس کی طاق راتوں میں شب قدر ہے۔ رمضان المبارک کو موقع غنیمت جانتے ہوئے اللہ سے گڑگڑا کر سر بسجود ہوں۔ رمضان کی چند راتیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر زندگی بھر کے گناہوں کی معافی مانگیں ۔انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ ہم بحیثیت قوم مجرم ہیں کہ تیرے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ۔ عزت کے ساتھ جینے کا ایک ہی راستہ ہے کہ بحیثیت قوم امانت ،دیانت کا راستہ اختیار کریں۔جھوٹ اور فریب سے جان چھڑا لیں کہ ہم بھی باوقار قوم ہیں۔
تازہ ترین