• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازش کے تحت افراتفری کا ماحول پیدا کیاجارہاہے ،احمدنواز بلوچ

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بلوچ نے سریاب روڈ پر قبائلی رہنما دادمحمد جتک کے جوانسال فرزند فیضان جتک کو شہیداور حاجی میر رحیم جتک کے فرزند کو زخمی کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت افرا تفری کا ماحول پیدا کیا جارہاہے دہشت گردی کے نام پر آئے دن بلوچستان بلخصوص کوئٹہ کے حالات دانستہ طور پر تصادم اور کشیدگی کی طرف لے جانے کی کوششیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔نام نہاد حکومت امن قائم کرنے کے دعوئے تو کرتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں۔ انہوں کے کہا کہ سریاب روڈ پررونما ہونے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کی جائیں اوراس میں ملوث ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
تازہ ترین