• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینیوں کا خون جلد رنگ لائیگا‘ مجلس وحدت مسلمین

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں علامہ مقصود ڈومکی ، جمعہ اسدی اور علامہ ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ، فلسطینی مسلمانوں کا خون جلدرنگ لائے گا اور فلسطین آزاد ہو گا ۔ان خیالات کا اطہار انہوں نے یوم القدس کے موقع پرنماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ کلان میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے انہوں نےعالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے فلسطین اور کشمیر میں مظالم پر خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اور ہندوستانی فوجوںکو مسلمانوں پر مظالم کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ کشمیر اور فلسطین میں جہاد مضبوط ہوچکا ہے اور فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کو دارالحکومت تک محدود کردیا اور اسرائیل اس قدر کمزور ہوچکا ہے کہ آئندہ 25سال تک اس کا وجود ختم ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی بازیابی اور فلسطین کی آزادی تک ہماری اخلاقی مدد جاری رہے گی ۔
تازہ ترین