سینیٹر شیری رحمان نے معروف شخصیت ڈاکٹر فریدون سیٹھنا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایک اچھا انسان، کامریڈ اور اچھا دوست اس دنیا سے چلا گیا، ڈاکٹر فریدون سیٹھنا نے انسانیت کی خدمت کے لیے زندگی وقف کی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فریدون نے کئی برس لیڈی ڈفرن اسپتال کی بہتری کے لیے صرف کیے اور پورے خلوص و دل جمعی کے ساتھ اس کے فلاحی ٹرسٹ کی سربراہی کی۔