• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا، خاتون پراسرار طور پر جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاری میں پڑوسیوں کے جھگڑے کے دوران خاتون پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود سیفو لین سیاڑہ مسجد کے قریب سے جمعہ اور ہفتہ کی شب ایک خاتون کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں اسکی شناخت 45سالہ طاہرہ زوجہ طارق کے نام سے کی گئی۔ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ متوفیہ پڑوسیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں ڈنڈوں کے وار سے جاں بحق ہوئی ہے تاہم ایس ایچ او عبدالغفار شاہ کے مطابق متوفیہ کا بیٹا دو تین بار پڑوسیوں کی گھنٹی بجا کر بھاگا جس پر اسکے پڑوسی احسان نے اسے تھپڑ مار دیا،وہ روتا ہوا گھر آیا تو اسکی ماں پریشان ہو گئی اور اسی دوران اسکے دل کا دورہ پڑا جس سے اسکی موت واقع ہوئی،انہوں نے بتایا کہ رات کو لیڈی ایم ایل او کے نہ ہونے سے پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا جبکہ صبح اسکے ورثاء پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی لاش اپنے ہمراہ لے گئے ،ایس ایچ او کے مطابق ورثاء کا بھی یہی کہنا ہے کہ متوفیہ کی موت طبعی ہے تاہم پولیس نے بچے کو تھپڑ مارنے والے لڑکے احسان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین