کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا میں چپ بورڈ کے گودام میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ نے تقریباً 11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد میں معاونت کیلئے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
تھائی لینڈ میں ایک اینیمل کیفے سے ایک شترمرغ فرار ہونے کے بعد تقریباً 10 میل تک مصروف ہائی وے پر دوڑتا رہا۔ تاہم اسے بعدازاں بحفاظت پکڑ لیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکا اب اپنی کی گئی باتوں پر قائم رہتا ہے یا نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے جڑے سارے عمل میں ایران اور خلیجی ممالک کا پاکستان پر اعتماد رہا۔
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پیکا ایکٹ 2025 میں ترامیم کو متفقہ طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے سخت اور کالا قانون قرار دیا ہے ۔
ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے کہا کہ ملکی و علاقائی صورتحال اور گورنر سندھ کی یقین دہانی پر ہڑتال موخر کردی ہے۔
عثمان 29 مارچ کو شیرپاؤ کالونی میں گھر سے بکنگ پر جانے کیلئے نکلا، 29 مارچ کو عثمان نے رات 3 بجے والدہ سے آخری بار فون پر بات کی۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مراد سعید کی جگہ کون بنے گاسینیٹر؟ 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
سابق اسرائیلی نائب چیف آف اسٹاف یائیر گولان نے نیتن یاہو پر تنقید کی ہے۔ تل ابیب میں اسرائیلی رہنما کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے ایرانی نظام ختم کرنے کی بجائے اسے مضبوط کر دیا ہے۔
وفاقی وزراء نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم نے درخواست کی کل سے اسلام آباد میں دنیا بھر سے مہمان آرہے ہیں۔
کراچی وسطی میں لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے، پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سعودی عرب پہنچ گئے۔ ریاض سے خبر ایجنسی کے مطابق کیئر اسٹارمر نے کنگ فہد ایئر بیس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران جنگ بندی ہوگئی ہے لیکن ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ وقتی طور پر ٹل گئی ہے، جنگ بندی پہلا قدم ہے،ہماری منزل پائیدار امن ہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔