• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر پارٹی کے ڈاکٹر زاہد چوہان تیسری بار کونسلر منتخب

سلائو(اورنگزیب چوہدری ) لیبر پارٹی کے سابق پارلیمانی امیدوار چیئرمین لیبر پارٹی اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان اولڈہم بارو کونسل سے مسلسل تیسری بار بھاری اکثریت سے لیبر کونسلر منتحب ڈاکٹر زاہد چوہان اس وقت اولڈہم کونسل میں مقامی محکمہ صحت کے لوکل کمشنر ( لوکل وزیر ) بھی ہیں اور ایک کامیاب جی پی ڈاکٹر ہیں، ڈاکٹر زاہد چوہان ایک کامیاب سیاست دان اور معروف ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں مقیم بے گھر افراد کی ہر طرح کی مدد کے لیے قائم کی جانے والی ہوم لیس فرینڈلی چیرٹی کے روح رواں ہیں، برطانیہ کے بے گھر افراد کی مدد اور ان کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کی خدمات کے اعتراف میں چند سال قبل ملکہ برطانیہ کی طرف سے انہیں او بی ای کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر زاہد چوہان میرپور آزاد کشیمر کی ممتاز شخصیت غلام حسین چوہان کے بیٹے، مانچسٹر میں مقیم ممتاز سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر طارق چوہان جی پی مانچسٹر ،آزاد کشیمر پولیس کے سینئر آفیسر ڈپٹی انسپکٹر پولیس ڈی آئی جی پولیس DIG ڈاکٹر خالد چوہان، پنچاب کے سینئر بیورو کریٹ ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشیمر ) ڈاکٹر ساجد چوہان، آزاد کشیمر محکمہ برقیات کے سینئر آفیسر sdo برقیات ارشد چوہان کے حقیقی بھائی ہیں۔
یورپ سے سے مزید