• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

65 لاکھ کورونا خوراکیں وصول، اب تک 35 لاکھ کی ویکسی نیشن

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں اب تک صرف 35 لاکھ شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاسکی ہے، جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین کی کل 14 کھیپیں پاکستان پہنچ چکی ہیں، ان 14کھیپوں میں 65لاکھ 39ہزار کوروناخوراکیں تھیں۔

سرکاری سطح پر سائنو فام، کین سائنو، سائنو ویک اور آسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی، نجی کمپنیوں کی جانب سے اب تک کین سائنو اور اسپوتنک فائیو نامی ویکسین کی دوکنسائنمنٹس خوراکیں پاکستان کوحاصل ہوئیں، پاکستان نے یکم فروری کو چین سے سائنو فام ویکسین کی پہلی کھیپ کے طور پر 5 لاکھ خوراکیں حاصل کیں۔

فروری میں ہی سائنو فام ویکسین کی 2 لاکھ 20 ہزار خوراکیں بطور تحفہ موصول ہوئیں ،17 فروری کو پانچ لاکھ مزید ویکسین کی تیسری کھیپ چین سے پہنچی۔ 

31 مارچ کو کین سائنو بائیو کی پہلی کھیپ پاکستان آئی، جومجموعی طورپرچین سے پاکستان آنےوالی چوتھی کھیپ تھی،31 مارچ کوہی سائنو فام ویکسین کی 5 لاکھ 1 ہزار 6 سو خوراکیں موصول ہوئیں، 2اپریل کو چھٹی کھیپ آئی جو سائنو فام ویکسین کی 4 لاکھ 98 ہزار 4 سو خوراکوں پرمشتمل تھی۔ 

23 اپریل کو ساتویں کھیپ کے طور سائنو ویک کی پہلی کھیپ میں پانچ لاکھ ویکسین ڈوز موصول ہوئیں،دوست ملک چین نے 24 اپریل کو سائنو فام ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں بطور تحفہ فراہم کیں۔

25 اپریل کو سائنو فام ویکسین کی دس لاکھ خوراکوں پر مشتمل نویں کھیپ پاکستان پہنچی،29 اور 30 اپریل کو تین طیاروں میں دس لاکھ مزید ویکسین کی ڈوز پاکستان نے وصول کیں۔

ویکسین کی تیرہویں کھیپ پانچ مئی کی رات آئی اور خام مال کی صورت میں کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ 20 ہزار خوراکیں قومی ادارہ صحت کےحوالے کی گئیں ، پاکستان کو کوویکس سے تقریباً 2 ماہ کی تاخیر کے بعد 12 لاکھ چالیس ہزار کے قریب خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔

تازہ ترین