• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے بھی پاکستان کو سفری پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا

پیرس ( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) پاکستان میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا ۔فرانس کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے سے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ،پاکستان سے فرانس جانے والے مسافروں کو15 روز قرطینہ میں رہنا ہو گا، اس سلسلے میں اپنے خاندان کے ساتھ عید منانے کےلئے پاکستان جانے والوں کو واپسی پر15 روز قرطینہ میں رہنا ہو گا ، فرانس حکومت کورونا مریضوں کی کمی کے صورتحال کے پیش نظر مقامی سطح سہولیات دینے کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے جانے والوں پر جو نئی پابندیاں عائد کی ہیں، ان پاکستان کو ریڈ زون میں شامل کر دیا جس کاباقاعدہ سرکاری طور اعلان بھی سامنے آگیا ہے۔

تازہ ترین