• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کی شکایات کے فوری حل کیلئے آج آن لائن ای کچہری ہوگی

پشاور ( جنگ نیوز )ہزارہ1،ہزارہ 2، اوربنوں سرکل (بشمول ڈی آئی خان )کے صارفین کی شکایات پرفوری کارروائی اوران کے بروقت ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرمحمدجبارخان ای کچہری منعقدکریں گے تاکہ آپ اپنے گھر سے اپنی شکایات پسکوتک آن لائن پہنچا سکیں اور صارفین اورپسکوملازمین کی صحت اورجان بھی محفوظ رہے ،ای کچہری کا انعقاد 7 مئی بروز جمعہ صبح 11 بجے سے دوپہر 12.30 بجے تک منعقدہوگی جس میں چیف انجینئرآپریشن جاویداقبال خان،ایس ایز اور دوسرے اعلی افسران بھی موجود ہوں گے، ہزارہ1،ہزارہ 2، اوربنوں سرکل (بشمول ڈی آئی خان)سرکل کے صارفین اپنی شکایات کے لئے فون نمبر 0919212029،0919212010،0919213019،0919212179، اور0919212037 اور ٹال فری نمبر080029999 پر کال کریں
پشاور سے مزید