• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو افسران کی چھٹیاں منسوخ عید تعطیلات میں ڈیوٹی دینگے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ای او میپکو انجینئر اکرام الحق نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریجن بھر کے ریجنل و فیلڈ سٹورز کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور انہیں ہدایت کی ہے کہ 10تا15مئی کی تعطیلات کے دوران میٹریل کے اجراء کے لئے سٹورز میں ڈیوٹیوں پر حاضر رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری طورپر میٹریل فراہم کیا جا سکے۔آفس آرڈر کے مطابق ریجنل سٹورز ملتان،ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپورجبکہ فیلڈ سٹورز ملتان، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولنگر، بوریوالہ، راجن پور،مظفرگڑھ اور لیہ کے سٹورکیپرز عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات میں خدمات سرانجام دیں گے۔
تازہ ترین