• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں صفائی کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ورکرز کی عید تعطیلات منسوخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کے موقع پر مثالی صفائی کے لئے پلان تشکیل دے دیا ہے۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا آپریشنل اور ورکشاپ کا سٹاف عید کی چھٹیوں میں بھی صفائی کی خدمات سر انجام دے گا۔ کمپنی کے ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے کمپنی ورکرز کی عید کی تین چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔13,11اور 14مئی کو چھٹی کی منسوخی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔این سی او سی نے 10 مئی سے15 مئی تک ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔عیدالفطر کے موقع پر تمام بڑی شاہراہوں اور گلی محلوں کی خصوصی صفائی کی جائے گی۔عید گاہوں اور بڑی جامع مساجد کے اطراف میں بھی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
تازہ ترین