• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 15سے 20دن کورونا کیلئے اہم ہیں‘ بشارت راجہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ این سی او سی کے مطابق کورونا وباء کے حوالے سے آئندہ15 سے 20دن انتہائی اہم ہیں۔ اس خدشے کے پیش نظر 16مئی تک مکمل لاک ڈائون بھی نافذ کیا گیا ہے۔ ایک پیغام میں صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ اس لاک ڈائون کی مدت کے دوران ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کورونا کو ہرانا ہے یا بھارت جیسی صورتحال پیدا کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے تمام شہری ذمہ داری کا احساس کریں۔ خود کو اور دوسروں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔ آج اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو سب کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن یہ اقدامات اسی صورت نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں جب عوام بھی خود اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ اگر ہم نے دو ہفتے تک مکمل لاک ڈائون کی پابندی کی اور اپنے گھروں تک محدود رہے تو کورونا وائرس کا سلسلہ بریک ہو جائیگا اور جلد سے جلد اس خطرناک وباء پر قابو پایا جا سکتاہے۔
تازہ ترین