• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مختلف واقعات میں 6 ملزمان گرفتار، 2 افراد جاں بحق


کراچی کے علاقے بن قاسم اور اورنگی ٹاؤن سے پولیس نے زخمی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ڈیفنس میں بنگلے کی چھت سے گر کر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بن قاسم کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار دونوں ملزمان کی شناخت علی اور رضا کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان نشے کے عادی ہیں جو کہ منشیات خریدنے کے لیے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے۔


ملزمان میں اعظم، علی، پرویز اور عبدالکریم شام ہیں، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے گئے 7 فونز، 45 ہزار کی نقد رقم اور چرس برآمد کی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیفنس فیز 5، خیابانِ غازی میں بنگلے کی چھت سے گر کر 45 سالہ سیکیورٹی گارڈ منیر جاں بحق ہو گیا۔

نیو کراچی نمبر 5 میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 28 سالہ وارث جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین