• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق، 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن اور مدینہ کالونی سے پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ نارتھ ناظم آباد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں امیر حمزہ اور وہاب عباسی شامل ہیں، ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایک اور واقعے میں پولیس نے مدینہ کالونی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان عبدالمبین اور ذیشان کے قبضے سے ایک پستول، چوری کی موٹر سائیکل اور 5 ہزار روپے کی نقد رقم ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی

ادھر نارتھ ناظم آباد کے بلاک 10 میں واقع ایک دکان میں کرنٹ لگنے سے 19 سالہ نوجوان سلمان جاں بحق ہو گیا۔

تازہ ترین