• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی میں سائٹ سپرہائی وے کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، اورنگی ٹائون اور مچھرکالونی میں گولی لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ الفلاح پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

سائٹ سپر ہائی وے ,فقیرا گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25سال کا ثناء اللّٰہ جابحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول نے راستے میں شمس نامی شہری کو لفٹ دی تھی۔

شمس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کے 2 افراد راستے میں کھڑے تھے، ایک شخص نے ہاتھ دیا تو مقتول ثناء اللّٰہ نے موٹر سائیکل ذرا فاصلے پر جا کر روکی، آگے کھڑے دوسرے شخص نے ثناء اللّٰہ پر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں مقتول کی موت ہوئی، مقتول سے ملزمان نے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب الفلاح کے علاقے سے پولیس نے 2اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ارشد اور یاسر کے قبضہ سے 2 پستول اور گولیاں ملی ہیں، گرفتارایک ملزم نے جولائی کے مہینہ میں خاتون سے گھر کے دروازے پر لوٹ مار کی تھی،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم موبائل فون دوسرے ساتھی کو بیچنے کے لئے دیتا تھا۔

متاثرہ خاتون کا موبائل فون ملزمان سے برآمد کرکے خاتون کو واپس کردیا گیا ہے، خاتون نے ویڈیو بیان کے ذریعے الفلاح پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مچھر کالونی فٹ بال گرائونڈ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر زین العابدین نامی شخص فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جبکہ اورنگی ٹائون میں رئیس امروہی کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 42 سالہ محمود اختر زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین