• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈرڈ اوپن کا خواتین ایونٹ بیلاروس کی آریانا سابالینکا کے نام

اٹلی کے میٹیو بریٹینی اور جرمنی کے الیگزینڈر زاریو نے میڈرڈ اوپن کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، خواتین ایونٹ بیلاروس کی آریانا سابالینکا کے نام رہا ۔

اسپین میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں ٹینس لوورز کو اچھے میچز دیکھنے کو ملے ،جرمنی کے الیگزینڈر زر ایو کا سامنا آسٹریا کے ڈومینی تھائم سے تھا۔

تھائم اس میچ میں گرفت رکھنے میں ناکام نظر آئے اور یہ میچ چھ تین چھ چار سے زاریو نے جیت کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا ۔

دوسرے سیمی فائنل میں اٹالین ایٹ سیڈ میٹیو بریٹینی کا مقابلہ ناروے کے کیسپر روڈ سے تھا ، بریٹینی نے مخالف پلئیر کو جم کر کھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور اسٹریٹ سیٹ میں ہراکر فائنل کےلئے جگہ بنالی ، بریٹینی نے اس میچ میں چھ چار اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی ۔

دوسری جانب خواتین ایونٹ کا فائنل بیلاروس کی آریناسابی لینکا اور ورلڈ نمبر ون ایشلے بارٹی کے درمیان کھیلا گیا ، بیلاروس کی پلئیر نے ایشلے کو حیران کن طور پر چھ صفر تین، تین چھ اور چھ چار سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔

تازہ ترین