• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا کیسز کی شرح 12.3 فیصد ریکارڈ

بلوچستان کورونا آپریشن سیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صوبے میں کورونا وائرس کےمثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 3 فیصد رہی۔

کورونا آپریشنل سیل کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 147 ٹیسٹ کیئے گئے۔

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے 900 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 95 میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 6 فیصد رہی۔

نصیرآباد سے کورونا وائرس کے 11، پنجگور سے 8، تربت سے 6 اور لسبیلہ سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مستونگ سے کورونا وائرس کے 3، جعفر آباد، خضدار اور سبی سے 2، 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


پشین، سوراب، قلات اور صحبت پور سے کورونا وائرس کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کورونا آپریشن سیل کے مطابق بلوچستان میں اس وقت کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 520 ہے۔

تازہ ترین