• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے برابر ہے، لیکن ملک کیلئے میڈلز جیتنا ہدف ہے، طلحہ طالب

ایشیا کی سطح پر 30 برسوں بعد پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتنے والے انٹرنیشنل ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ حکومتی سرپرستی اور بین الاقوامی معیار کا سامان نہ ہونے کے برابر ہے لیکن ملک کے لیے میڈلز جیتنا ہی ہدف ہے۔

 نوجوان ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے تاشقند میں ہونے والی ایشین ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ میں 30 سال بعد پاکستان کے لیے کوئی میڈل جیتا۔

طلحہ طالب کہتے ہیں کہ دنیا میں مقابلہ سخت ہو چکا ہے اور ہمیں حکومتی سرپرستی حاصل نہیں، نہ ہمارے پاس معیاری سامان ہے اور نہ ہمیں بین الاقوامی سطح پر زیادہ ایونٹ ملتے ہیں۔


طلحہ طالب کے والد ہی ان کے کوچ ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت طلحہ کو بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا میں جدید کلب وقت کی ضرورت ہے۔

ادھر ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ویٹ لفٹرز کی مقابلے جیتنے پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ مستقبل کے مقابلوں کے لیے منصوبہ بندی نہ کی گئی تو پاکستان کے ویٹ لفٹرز مزید پیچھے چلے جائیں گے۔

تازہ ترین