وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ سے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ الشیخ عبدالرحمٰن السدیس سمیت مسجد الحرام کے دیگر اماموں سے ملاقات میں انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔
عمران خان نے عبدالرحمٰن السدیس اور دیگر اماموں سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
وزیراعظم نے کورونا وبا کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت حج انتظامات کو سراہا اور زائرئن کو بہترین سہولتوں کی فراہمی پر خادم حرمین شریفین کو سراہا۔
عمران خان نے اس موقع پر عازمین حج کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم اور امام کعبہ کی ملاقات کے اعلامیے کے مطابق عمران خان نے امام کعبہ سے پاکستان کی ترقی خوشحالی اور عوام کی بہتری کیلئے دعا کی اپیل کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ امام کعبہ کی اسلاموفوبیا اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔
امام کعبہ نے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو کامیاب دورہ سعودی عرب پر مبارک باد دی اور کہا کہ ہم پاکستان اور وزیراعظم کے اقدامات کی کامیابی کےلیے دعا گو ہیں۔
اعلامیے میں کہاگیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کعبہ کے امام صاحبان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستانی عوام میں امام کعبہ کی بہت زیادہ تعظیم ہے۔
اعلامیے کے مطابق حرمین شریفین کے امام صاحبان نے عمران کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے ،امام کعبہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔