• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں اسکول کے بچوں پر ہولناک حملہ کیا گیا، ملالہ یوسفزئی


نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کابل حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں پر ہولناک حملہ کیا، ان بچوں میں زیادہ تر لڑکیاں تھیں۔

اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ دہشت گردی میں اضافہ افغان امن عمل اور جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو اسکول بچوں کی حفاظت کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے بھی واقعے کی مذمت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس بہیمانہ واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے زخم تازہ کر دیے ہیں۔

 پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ افسوس ہے افغانستان کے عوام کو مزید تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ قیام امن کے لیے افغانستان کی کیا مدد کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین