• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی بینک کا اے ٹی ایم توڑ کر کیش لوٹنے والا کم عمر ملزم گرفتار، بیٹے نے مکان اور رکشا خریدا،والد کا اعتراف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے وی ایل سی نے نجی بینک کے اے ٹی ایم کا لاک توڑ کر کیش ٹرے لوٹنے والے 18 سالہ عدنان کو گرفتار کر لیا،اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق گلبرگ میں 16 دسمبر کو اے ٹی ایم لوٹنے کی واردات ہوئی تھی، ملزم عدنان اور اسکے والد نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے،عدنان نے بتایا کہ اس نے اے ٹی ایم مشین کو پنکچر میں استعمال ہونے والے ٹول سے توڑا، اے ٹی ایم سے دو کیش ٹرے نکالیں اور گھر لے جاکر دونوں ٹرے کو توڑا، جن میں 16 لاکھ روپے موجود تھے، ملزم کے والد کے مطابق بیٹے نے پیسوں سے سرجانی میں ایک مکان اور ایک رکشا خریدا ، اور سونا بھی لیا اور دیگر کام کروائے،پولیس نے مکان کی فائل، رکشا اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

تازہ ترین