• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے‘ عمران خان

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے‘ عمران خان 


اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔

انسانیت کی تمام حدود اور عالمی قوانین پامال کرتے ہوئے خصوصاً رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے قبلہ اول یعنی مسجدِ اقصیٰ میں اہلِ فلسطین پر حملے کی شدید مذمت اور اہلِ فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ 

وزیر اعظم نے یہ مذمت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے فوری تدبیر کرے۔

تازہ ترین