اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ الیکشن ترمیمی آرڈیننس کی مذمت اور اسے مسترد کرتے ہیں اہم شراکت دار یعنی سیاسی جماعتوں اورالیکشن کمیشن سے مشاورت کی نہ اتفاق رائے پیداکیاگیا۔اپنے بیان میں رضا ربانی کا کہنا تھاکہ ترمیمی آرڈیننس انتخابی عمل کے 2 حساس جزو سے متعلق ہے، ترمیمی آرڈیننس الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندرپارپاکستانیوں کےووٹنگ حق سےمتعلق ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اہم شراکت دار یعنی سیاسی جماعتوں اورالیکشن کمیشن سے مشاورت کی نہ اتفاق رائے پیداکیاگیا، یہ اقدام ایک سیاسی جماعت کی مرضی مسلط کرنے کے مترادف ہے، یہ اقدام فاشسٹ ریاست کی طرح ایک جماعتی حکمرانی کے مترادف ہے۔رضا ربانی کا کہنا تھاکہ آرڈیننس جاری کرکے پارلیمنٹ میں پیش کرنا ایوانوں کی تضحیک کے مترادف ہے، باربارآرڈیننس جاری کرکے صدر اپنی سیاسی جماعت کا سیاسی ایجنڈا بڑھانے میں فریق بن گئے ہیں۔