• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکیوں کی موجودگی تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، ناصر جعفری‎

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کابل میں شیعہ ہزارہ کے تعلیمی مرکز سیدہ الشہداءپر خود کش حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکیوں کی موجودگی تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے،انہوں نے کہا کہ چالیس سے زائد معصوم طلباءکو لقمہ اجل بنا نے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں،مدتوں سے جاری وحشت و بربریت کے اس کھیل کو بند کرانے کے لیے خطے کی طاقتیں اپنا کردار ادا کریں،جب تک خطے میں امریکی موجود ہیں امن کا قیام ناممکن ہےانہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے داعشی ایجنٹوں کے ذریعے خطے کے امن کو کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہےاگر دہشت گردی کے عفریت پر قابو نہ پایا گیا یا تو ایک سنگین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے،امریکہ اور اس کے حواریوں نے افغانستان پر ایک طولانی جنگ مسلط کر کے کے اس کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے،افغانستان کا معاشی اور اقتصادی ڈھانچہ اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے،افغان ریاست کو اپنے وجود کی بقا کے لیے دہشت گردوں کو پوری طاقت سے کچلنا ہوگا۔ملکی امن اور قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں میں ملوث عناصرِ سے خیر کی توقع احمقانہ پن ہے، انہوں نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے طلباءکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
تازہ ترین