• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائرہ قتل کیس، سہیلی سمیت 3 افراد زیر حراست

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ برطانوی نژاد لڑکی مائرہ کے قتل کیس کی تحقیقات میں مقتولہ کی سہیلی سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں، قتل کے وقت سہیلی بھی وہاں موجود تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مائرہ کی سہیلی کےبیان کے بعد دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور زیر حراست تینوں افراد سے تھانہ ڈیفنس بی میں تفتیش جاری ہے۔

مقامی پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمہ دو نامزد ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جبکہ کیس میں عبوری ضمانت کرانے والے دو ملزمان ظاہر جدون اور سعد شامل تفتیش نہیں ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مائرہ نے اپنی زندگی میں دونوں افراد سے جان کے خطرے کا کہا تھا، مائرہ قتل کیس میں دونوں کے علاوہ کوئی تیسرا بھی قاتل ہو سکتا ہے۔


گزشتہ روز مائرہ کے والد ذوالفقار علی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مائرہ کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ مائرہ کی لاش 3 مئی کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اس کے گھر سے ملی تھی۔

تازہ ترین