• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل اداکار جوکر تھلاسی کورونا کے باعث چل بسے

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے تامل اداکار جوکر تھلاسی کورونا وائرس  کے باعث انتقال کرگئے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ چنئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ 

تامل فلم اسٹارز اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے جوکر تھلاسی کو فلم اور ٹی وی میں ان کی خدمات پر خراجِ تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے۔ 


انھوں نے کناڈا، ملیالم اور تامل فلموں میں مزاح سے بھرپور کئی کردار ادا کیے جبکہ تامل فلم مروتھو پانڈی میں انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 

فلم انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے ان کی موت کو کبھی نہ پر ہونے والا خلا بھی قرار دیا جارہا ہے۔ 

تازہ ترین