• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کلاسیکل گائیک پنڈت راجن کورونا سے انتقال کرگئے

معروف کلاسیکل گائیک پنڈت راجن مشرا کا آج نئی دہلی کے گنگا رام اسپتال میں انتقال ہوگیا، انکی عمر ستر برس تھی اور انھیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انھیں اتوار کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔

آنجہانی گائیک کے اہل خاندان کے مطابق انھیں دلی کے سینٹ اسٹیفن اسپتال سے گنگا رام اسپتال آکسی جن سپورٹ کی فراہمی کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔

انکی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پنڈت راجن مشرا کا انتقال دنیائے موسیقی کا ایک بڑا نقصان ہے۔

مودی کے علاوہ بھارتی مرکزی وزیروں اور سیاست دانوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پنڈت راجن مشرا کے انتقال پر اپنے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔


سماج وادی پارٹی کے رہنما اور یو پی کے سابق وزیراعلیٰ اخلیش یادو نے کہا کہ وہ اپنی لازوال موسیقی کے ذریعے ہمیشہ ہمارے درمیان موجود رہیں گے۔

تازہ ترین