اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پٹی پر بمباری کے نتیجے میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہید کمانڈر کی شناخت محمد عبداللّٰه فياض کے نام سے ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری اور زمینی گولہ باری کی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری میں تین بچوں سمیت 9 فلسطینی بھی شہید ہوئے۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔