• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کی کورونا کیخلاف جنگ میں بھارت کی مدد کیلئے اپیل

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سنیما کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھارت کی مدد کریں۔ پورا ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔ اس مشکل وقت میں بولی وڈ کی مشہور شخصیات بھی آگے آکر لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ امیتابھ بچن نے ویکس لائیو گلوبل ایونٹ میں حصہ لیا جو کورونا وائرس سے وابستہ ہے۔ امیتابھ نے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا ہے کہ اس میں شریک ہوکر فخر محسوس کررہا ہوں اور بھارت کے لئے لڑائی جاری ہے۔ویڈیو میں امیتابھ بچن نے کہا کہ ’’نمسکار، میں امیتابھ بچن ہوں۔ میرا ملک بھارت کورونا وبا کی دوسری لہر سے پریشان ہے۔ ایک عالمی شہری ہونے کی حیثیت سے میں دنیا کے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کھڑے ہوں۔ اپنی حکومتوں اور فارما کمپنیوں سے بات کریں اور ان سے مدد کرنے کی اپیل کریں۔ ہر چھوٹی کوشش رنگ لاتی ہے۔ جیسے مہاتما گاندھی جی نے کہا تھا کہ آپ آسانی سے پوری دنیا کو ہلا سکتے ہیں۔ شکریہ۔ امیتابھ نے ویکسی نیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔ امیتابھ نے لکھا کہ کورونا کو شکست دینے کا واحد راستہ ہے ویکسینیشن ہے۔ اس لئے جوائن کریں اور سپورٹ کریں، گلوبل سٹیزن کو جس کی بھارت کو ضرورت ہے۔ کامیڈی سنٹرل، وایا کوم 18، وی ایچ۔ 1اور وزکرافٹ انڈیا لائے ہیں، ویکس لائیو کنسرٹ، جس سے دنیا کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے متحد ہوسکے۔

دل لگی سے مزید