• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز اور دیگر شریک ملزمان کے نام ECL میں ڈالنے کی سفارش

لاہور (نمائندہ جنگ)نیب لاہور کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف اور دیگر شریک ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی ۔نیب لاہور کیجانب سے سفارشی لیٹر 28 اپریل 2021 کو نیب ہیڈکوارٹرز کو ارسال کیا گیا ۔ لیٹر میں معزز سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کی ای سی ایل میں ملزمان کے نام شامل نہ کرنیکی رولنگ کو چیلنج کرنے کی درخواست کی گئی ۔ لیٹر میں کہا گیا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس 20 اگست 2020 کو احتساب عدالت لاہور کے روبرو دائر ہوا جس پر عدالتی کارروائی جاری ہے۔ نیب کیجانب سے معزز سپریم کورٹ سے استدعا کیجائے کہ ملزم شہباز شریف کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ٹرائل میں موجودگی انتہائی ضروری ہے ۔ منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم شہباز شریف و دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

تازہ ترین