کوئٹہ (نمائندہ جنگ) سریاب روڈ پر سڑک کنارے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے موٹرسائیکلوں پر سوار چار اہلکار معمول کی گشت پر تھے،سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا، ایک راہگیر بھی زخمی ہوا پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سریاب روڈ پر نجی ہسپتال کے قریب سڑک کنارے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا گزشتہ روز دو موٹرسائیکلوں پر ایف سی چار جوان سریاب روڈ پر معمول کی گشت کر رہے تھے وہ جسے ہی نجی ہسپتال کے قریب پہنچنے تو بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسے کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوارپر دو اہلکار سپاہی محی الدین اور سپاہی اختر زخمی اور ایک راہ گیر زد میں آ کر زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے مطابق نامعلوم افراد نے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا تھا جسے ریمورٹ کنٹرول سے اڑا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں میں سیکورٹی وفورسز کا ایک افسر سمیت نو جوان شہید جبکہ12اہلکار زخمی ہوئےہیں۔